اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحرعالمی نیٹ ورک نےشام کی خبررساں ایجنسی سانا کےحوالے سے خبر دی ہےکہ شام کی فوج نےحمص اور ریف دمشق کےبہت سے علاقوں میں تکفیری دہشتگردگروہوں پرحملہ کرکےدسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شام کی فوج نے ملک کے جنوب میں واقع قنیطرہ کےعلاقےمیں بھی دہشتگردوں پرحملہ کرکے صیہونی حکومت کے ذریعے دہشتگرد گروہوں کوامداد پہنچائےجانےوالی سپلائی لائن کاٹ دی ہے- حلب میں بھی شام کی فوج کے حملے میں متعدد دہشتگردہلاک ہوگۓ ہیں- یہ حملہ نبل اور الزہراء شہروں کا محاصرہ ختم کرنے اور ترکی کے سرحدی علاقوں سے دہشتگردوں کے لئے رسد رسانی کے راستے کو منقطع کرنے کی غرض سےکیا گیا- شامی فوج نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتےہوئےشمالی علاقےکو ترکی کی سرحدسےملانےوالے اس راستے پر اپناکنٹرول کر لیا ہےجس سےدہشتگردوں کو امداد فراہم کی جاتی تھی- شام کی فوج نے حلب اور اس کے شمالی علاقے کے درمیان واقع اس راستے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جو دہشتگرد گروہوں کو امداد بھیجےجانے کےلۓ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲